Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں تین ایشیائی باشندے گرفتار، منشیات برآمد

ملزمان کے قبضے سے 5 سوگرام ہیروئین اور7 کلو نشہ آورپاوڈربرآمد ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ جدہ میں تین پاکستانیوں کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 500 گرام ہیروئن اور7 کلوگرام نشہ آور مادہ ’الشبو‘ برآمد ہوا۔
عاجل نیوز نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادارے کی مخصوص ٹیموں نے ملزمان کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم تھے۔ مزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے بعدازاں انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کی جائے گا جہاں سے ان کا کیس مکمل کرنے کے بعد فوجداری عدالت میں ارسال کیا جائے گا۔

شیئر: