Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ بورڈ کے نئے ٹی 20 میں ہندوستانی کھلاڑی شامل نہیں

لندن... انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مجوزہ نئے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کسی بھی ہندوستانی اسٹار کھلاڑی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ ای سی بی ذرائع نے اعتراف کیا کہ ویراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی سمیت کسی بھی کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں شریک نہیں کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان کے آئی پی ایل جیسا ہوتا ہے۔ دوسرے ملکوں کے ٹی ٹوئنٹی کے اسٹار کھلاڑی بھی شریک نہیں ہوسکیں گے کیونکہ انہیں ویزا ملنے کا مسئلہ ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ 2020 ءمیں جب یہ نیا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع ہوگا  تو حالات بدل جائیں لیکن تب بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کے شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) ہی فیصلہ کرتا ہے کہ کس ہندوستانی کھلاڑی کو بیرون ملک ہونے والے کسی ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں بھیجا جائے۔ 

 

شیئر: