میامی ... کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چینی جوڑی دار یویفان نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ فائنل میں ہندوستانی ٹینس ا سٹار ثانیہ مرزا اور انکی پارٹنر جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چینی جوڑی دار یویفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دی ۔