امریکہ میں وبائی امراض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے والے ادارے (یوایس سینٹرزفار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن) نے عالمی وبا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث تین عرب ممالک کے لیےسفرکرنے پر انتباہ جاری کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب ممالک میں شامل بحرین، مصر، قطر کے علاوہ 19 دیگر ممالک کو لیول تھری کی ہائی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جہاں کے لیے بغیر ویکسینیشن اورغیر ضروری سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
ادارے کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے انتباہی فہرست میں پہلی بار شامل کئے گئے ممالک میں البانیہ، بولیویا، کیپ وردے، گریناڈا، گیانا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، ساؤ ٹوم اور پرنسپے، سورینام، بہاماس، برٹش ورجن آئی لینڈز اور جزائر کیکوس شامل ہیں۔