Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں دھماکے،10ہلاک،درجنوں زخمی

ماسکو... روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر پیر کو دھما کوں سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ کئی کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد کئی میٹرو ا سٹیشنوں کو بند کردیا گیا۔ لوگوں کو ہنگامی طور پر باہر نکا لا جا رہا ہے۔ 2 ٹرینوں کو نقصان پہنچا۔ سینٹ پیٹرزبرگ کی میٹرو انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرین می نامعلوم چیزکے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔روسی صدر پوٹین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کو دہشت گردی سمیت تمام زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

 

شیئر: