پورٹ آف اسپین... پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حالیہ سیریز کے اختتام پر سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق نوجوان پاکستانی اسپنر شاداب خان سیریز کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ شاداب نے 4 میچوں میں 15.5 اوورز کرائے اور 7.50 کی اوسط سے 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کارلوس بریتھ ویٹ رہے تاہم ان کی وکٹوں کی تعداد صرف 5 رہی۔ بریتھویٹ نے 4 میچوں میں 12 اوورز کرائے اور 83 رنر دے کر 5 کھلاڑیوںکو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ اس فہرست میں سیموئل بدری اور کیسرک ولیمز تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان دونوں نے بالترتیب 5 اور چار وکٹیں لیں۔ حسن علی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں جنہو ںنے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان پاکستانی اسپنر شاداب خان نے اپنی کارکردگی سے کیریئر کی پہلی سیریز کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے اپنی نپی تلی بولنگ سے ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کو پریشان کئے رکھا۔