Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب فائدہ مند رہا، وقار یونس

میلبورن.. پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کا سبب چیف سلیکٹر انضمام الحق کے جراتمندانہ فیصلوں کو قرار د یا۔ آسٹریلیا سے اپنے پیغام میںسابق کوچ نے کہا کہ چیف سلیکٹر نے ٹیم کے انتخاب کیلئے جو فیصلے کئے وہ سازگار ثابت ہوئے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب فائدہ مند رہا جس کے نتیجے میں ٹیم واضح فرق سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ انضمام نے ایسا خطرہ مول لیا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں لیا تھا اور نوجوان کھلاڑیوں کو سیریز کیلئے موقع دیا ۔ ان کا یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے درست ثابت کردیا اور یہ نوجوان کرکٹر دورہ ویسٹ انڈیز میں وننگ کارکردگی کے حامل رہے۔ انہو ںنے نوجوان اسپنر شاداب خان کے علاوہ حسن علی اور روما ن رئیس کابھی تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ کھلاڑی ہمارے پول میں موجود تھے لیکن اس سے پہلے سلیکشن کمیٹی انہیں موقع دینے سے ہچکچاتی رہی۔ انضمام نے انہیں منتخب کیا اور ان کا یہ فیصلہ سازگار ثابت ہوا۔ انہوںنے کہا کہ یہ کھلاڑی مستقبل کا اثاثہ ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی ٹیم کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 
 
 

 

شیئر: