Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کیخلاف ملکر لڑیں گے،ٹرمپ ، السیسی ملاقات

  واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور مصر دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ کریں گے۔ پیرکو اوول آفس میں مصری صدر سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شک شبہ ہے تو یہ بات کھلے عام کہتے ہیں کہ امریکا، صدر السیسی، مصر اور مصر ی عوام کی پشت پر ہے۔ عبدالفتاح السیسی سے کہا ہے کہ ان کی لیڈر شپ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مصر ی صدر 2013 میں ملک کی قیادت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وائٹ ہاوس کا دورہ کر رہے ہیں۔

 

شیئر: