اسلام آباد..پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کے مطابق پیر کو 1200 افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا گیا۔ پاکستان مہاجرین کی دوسری سب سے زیادہ تعداد رکھنے والا ملک ہے۔ اس وقت 25 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین موجود ہیں۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی 5 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ واپس جانے والوں کےلئے امدادی رقم 400ڈالر فی کس سے کم کر کے200 ڈالر کر دی گئی ۔