مودی کے نام سلطان قابوس کا مکتوب
عمان: سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام مکتوب روانہ کیا۔ سلطان قابوس کا مکتوب خارجی امور کے وزیر یوسف بن علوی نے نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم کے حوالے کیا۔ سلطان قابوس نے اپنے مکتوب میں سلطنت عمان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے متعلق اہم امور کی نشاندہی کی ہے۔