کویت سٹی .... کویتی پارلیمنٹ کی رکن صفا الہاشم نے پارلیمنٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ایک سال کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءروک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی ٹریفک اژدحام ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ نئے ڈرائیوروں کو ایک سال کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءسے ٹریفک اژدحام میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے گھریلو ڈرائیوروں کو استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ غیر ملکیوں کو صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت دی جائے۔ ایک سے زیادہ گاڑی پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔