Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

خطے اور علاقائی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت اور عراق کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات، انہیں فروغ دینے کے طریقوں، دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات کے حصول میں معاون تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈاکٹر فواد حسین نے دونوں ممالک کے مابین یکجہتی کو فروغ دینے کے موضوع پر بھی گفتگوکی۔ علاوہ ازیں عالمی امن و سلامتی کے تحفظ اور خطے کے امن و استحکام  میں معاون امور بھی زیر بحث آئے۔ 

شیئر: