Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی کے مشہور عالم شیخ ابو زکریاعظیم آبادی انتقال کرگئے

شیخ ذکریا 70برس تک حرم شریف میں درس وتدریس سے منسلک رہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے معروف استاد شیخ ابو زکریا عظیم آبادی کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے شیخ ابو زکریا کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق شیخ ابوزکریا کا مکمل نام شیخ ابو زکریا یحیی بن الشیخ عثمان بن الحسین عظیم آبادی مکی تھا۔
وہ  70 برس سے مسجد الحرام کے  دالانوں میں استاد اور واعظ کی حیثیت سے علمی و دینی علوم کے درس دے رہے تھے۔ ہفتے کے ساتوں دن پڑھاتے تھے۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ شیخ ابو زکریا  1377ھ مطابق 1957 سے  1390ھ  مطابق 1970 تک دارالحدیث الخیریہ مکہ مکرمہ میں پڑھا رہے تھے۔ پھر شیخ عبداللہ بن حمید نے انہیں الحرم المکی سکول میں پڑھانے پر مامور کردیا تھا۔ 
انتظامیہ نے بتایا کہ شیخ ابوزکریا اسلامی عقائد، احادیث مبارکہ، تفسیر اور فقہ کے درس دیا کرتے تھے۔ ان کے ہاتھوں متعدد علما تیار ہوئے۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ان دنوں مسجد الحرام کے سکول میں تعلیم دے رہے ہیں۔ 

شیئر: