Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز میمز، سپائیڈرمین کی دعا اور رانا فواد کی ’انڈر ٹیکر‘ والی واپسی

لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ کل ملتان سلطانز کے خلاف کھیلں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ کا آغاز گذشتہ روز ہوچکا ہے اور پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ہی دن لاہور قلندرز کی مشہور زمانہ میمز کی بھی سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی ہے۔
واضح رہے گذشتہ برس اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی لیکن وہاں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔
ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر لاہور قلندرز کے پرستار اپنی ٹیم کو جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس خواہش کا اظہار کرنے لیے طنز و مزاح کا سہارا لے رہے ہیں۔
حمنہ نامی لاہور قلندرز کی فین نے میم شیئر کی جس میں سپائیڈر مین کو دعا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر پر لکھا تھا ’یا اللہ اس بار ٹرافی لاہور کو جتوا دے۔‘

اس بار ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو سہیل اختر کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ایک میم میں شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹرافی لے کر بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اور جب لاہور قلندرز کی بات ہوگی تو ٹیم کے مالک رانا فواد کا ذکر ضرور آئے گا۔ رانا فواد ہر سال میچ دیکھنے آتے ہیں اور ٹی وی کیمرے ان کا پیچھا کرنے لگتے ہیں کیوں کہ میچ کے اثرات کھلاڑیوں سے زیادہ ٹیم کے مالک کے چہرے پر نظر آتے ہیں۔
ایک صارف نے فواد رانا کو امریکی ریسلر ’انڈر ٹیکر‘ میں بدل دیا اور لکھا کہ ’انتظار ختم ہوگیا ہے، اب رانا ٹیکر آرہے ہیں۔‘

ایک میم میں رانا فواد وزیراعظم عمران خان کی طرح کہتے ہوئے نظر آئے ’گھبرانا نہیں ہے۔‘

پی ایس ایل کا پہلا میچ لاہور قلندرز کی ٹیم ہفتہ 29 جنوری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

شیئر: