سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کراسکتے ہیں اور دیگر اہم سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج نے بیان میں کہا کہ جو عمرہ زائرین ہوٹلوں میں کمرہ، سفر کے لیے ٹرانسپورٹ اور مختلف سہولتیں حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ’حجز خدمہ‘ میں بکنگ کی علامت کو پش کریں جس سے ان تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست سامنے آجائے گی جو سینٹرل بکنگ (مقام) سے منسلک ہوں گی۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے عمرہ زائر یا مسجد نبوی کی زیارت کا خواہشمند مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر سہولیات بھی حاصل کر سکے گا۔