Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھٹمنڈو ائیر پورٹ کے رن وے پر چیتا

کھٹمنڈو...نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تقریباً آدھے گھنٹے تک بند رکھا گیا رن وے کے قریب ایک چیتا دیکھا گیا تھا۔ ملک کے اس اکلوتے ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار اور وائلڈ لائف کا عملہ تری بھون ا یئر پورٹ پر نظر آنے والے چیتے کی تلاش میں مصروف ہے۔ اب تک چیتے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ کہاجاتا ہے کہ رن وے پر چیتا نظر آنے کی اطلاع بدھا ایئر کے پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو دی تھی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے افسروں کو طلب کرلیاگیا۔ ہوائی اڈہ آدھ گھنٹہ بند رہا اور اس دوران صرف ایک پرواز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح ہو کہ کھٹمنڈو پہاڑی جنگلات میں گھرا ہوا ہے اور کبھی کبھی کسی جنگل سے چیتے وغیرہ شہر کا رخ کرلیتے ہیں۔ 
 

 

شیئر: