Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان سے بجلی منقطع، پروازیں منسوخ

امریکہ کی کئی ریاستوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ امریکی حکام نے مشرقی ساحل کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ ’نار ایسٹر‘ برفانی طوفان ملک کے شمال مشرقی حصے سے گزر رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی ان تصاویر میں شدید برفانی طوفان کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
نیوجرسی کے ساحل اور مشرقی لانگ آئی لینڈ کے کچھ حصوں میں 18 انچ سے زیادہ برف پڑی ہے۔

امریکی ریاستوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور احتیاط برتیں۔

تیز ہواؤں اور برفانی طوفان کی وجہ سے سنیچر کو نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔

میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زیادہ گھروں اور دفاتر میں بجلی منقطع ہے۔

رہوڈ آئی لینڈ کے حکام نے ایمرجنسی کے علاوہ سڑکوں پر سفر کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

نیو یارک کی گورنر کیتھی ہولک نے شہریوں سے طوفان کے تھمنے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ نیو یارک نے جمعے کو ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

کئی شہروں میں برفباری سے بچے محظوظ بھی ہوئے۔

گذشتہ برس فروری میں ٹیکساس شدید برفانی طوفانی سے متاثر ہوا تھا اور اس کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔

شیئر: