Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل نے سونے کے تاج عطیہ کر د ئیے

کراچی ... پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کارکنوں کی طرف سے ملنے والے سونے کے دوںاج سماجی تنظیم چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کر د ئیے ۔شرجیل کمر درد کے باعث کراچی کے مقامی ا سپتال میں زیر علاج ہیں جہاں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا عیادت کے لئے آئے تھے ۔رمضان چھیپا نے سونے کے تاج کا عطیہ وصول کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل نے مجھ پر اور میرے ادارے پر بھروسہ کیا ہے۔ وطن واپسی پر محبت اور پیار کرنے والوں نے جو سونے کے تاج ان کے سرپر پہنائے تھے دونوں عطیہ کئے ۔ جس پر ان کا شکر گذار ہوں۔واضح رہے کہ سونے کے تاج وصول کئے جانے پر شرجیل کو سوشل میڈیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
 

 

شیئر: