نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ ریزرویشن پالیسی ملک کو تقسیم کردیگی اسی لئے بی جے پی ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کا کوٹہ بڑھانے کیلئے تلنگانہ حکومت کی مخالفت کررہی ہے۔ہم نے پہلے بھی اس پالیسی کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تلنگانہ میں حکمراں جماعت کی اس وقت بھرپور حمایت کرینگے جب ریزرویش سماجی ، تعلیمی اور اقتصادی پسماندگی کی بنیاد پر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں بھی غریب لوگ پائے جاتے ہیں۔اگر یہ بھی سماجی، تعلیمی اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ ہیں تو انہیں ریزرویشن ملنی چاہئے لیکن مذہب کی بنیاد پر نہیں ، ہم مذہب کی بنیادپر ریزرویشن کے مخالف ہیں۔