پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کے روز پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت میں 728 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ تبدیلی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 125250 روپے اور فی دس گرام قیمت 107382 روپے رہی۔
22 قیراط سونے کی دس گرام قیمت 98433 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1791 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1450 روپے رہی۔