Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پٹرول کا بحران

کراچی...آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ۔ کئی پمپس پر پیڑول ختم ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کئی علاقوں میں پٹرول پمپس بند ہیں جو پٹرول پمپ کھلے ہیں وہاںشہری پٹرول کے لئے گاڑیوں کے علاوہ بوتلیں اور بڑے کین لیے لائنوں میں کھڑے ہیں۔ کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کیماڑی، کورنگی، کیماڑی، سلطان آباد، شیریں جناح کالونی سمیت اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بیشتر پٹرول پمپس بند کردیئے گئے ۔آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہڑتال سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہے۔ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی مَد میں 21 فیصد ہماری برداشت سے باہر ہے۔جب 2 روپے بھی بچت نہیں ہوگی تو کیوں گاڑی چلائیں؟۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلزٹیکس واپس لیا جائے بصورت دیگر ہڑتال جاری رہے گی۔

شیئر: