Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سالانہ لائف سٹائل کانفرنس 10 فروری کو

ورزش، تخلیقی صلاحیتوں اور ذہنی تندرستی کی اہمیت پر توجہ دی جائے گی(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سپورٹس فارآل فیڈریشن ریاض میں دوروزہ  صحت کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں ورزش، تخلیقی صلاحیتوں اور ذہنی تندرستی کی اہمیت پر توجہ دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق کانفرنس 10 سے 11 فروری تک کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ہو گی۔  لائف سٹائل  کی بہتری کے لیے کانفرنس کا مرکزی خیال ’صحت کی حالت‘ ہو گا۔
خوراک اورغذائیت، ورزش، چوٹ سے بچاؤ، اور دماغی جسمانی تعلق کے اہم ستونوں کی بنیاد پر صنعت کے ماہرین ورکشاپس، ایکٹیویشن اور ورک آؤٹ کلاسوں کے ساتھ ساتھ بات چیت کا ایک سلسلہ دیں گے جو سوسائٹی کے ہر رکن کو صحت مند زندگی گزارنے کی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
صنعت کو تشکیل دینے والے کلیدی رجحانات، نئی ٹیکنالوجیز اور صارفین کی تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔
صحت اور تندرستی کے بارے میں فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کئی سیشنز دماغ کی صحت مند حالت کی اہمیت اور لوگوں کی مجموعی صحت پر پڑنے والے اثرات پر زور دیں گے۔
سعودی سپورٹس فیڈریشن کے صدر شہزادہ خالد بن الولید بن طلال نے کہا کہ ’ہم اس فروری میں ریاض میں طرز زندگی کو بڑھانے والی کانفرنس کے انعقاد کے لیے پرجوش ہیں اور اس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔‘

ایونٹ میں داخلہ مفت ہو گا، آن لائن رجسٹریشن ہو گی(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ ’ اس سال ہم صحت اور تندرستی کا نقطہ نظر لے رہے ہیں ہمارے مباحثوں، ورکشاپس اور زمینی سرگرمیوں کے پروگرام کے ذریعے صحت مند زندگی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔‘
ایونٹ میں داخلہ مفت ہو گا، آن لائن رجسٹریشن ہو گی۔ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اجتماع کے دوران مترجم دستیاب ہوں گے۔
مارکیٹ ریسرچ کمپنی فروسٹ اینڈ سلیوان کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق گلف کوآپریشن کونسل کے صارفین صحت کے حوالے سے زیادہ خبردار ہو گئے ہیں۔
فروسٹ اینڈ سلیوان نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی صحت اور فلاح و بہبود کی مارکیٹ سال کے آخر تک 14.56 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو کہ 10.9 فیصد کی جامع سالانہ شرح نمو ہے۔

شیئر: