واشنگٹن ۔۔۔۔۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ایک ادارہ کی فنڈنگ میں کٹوتی کررہی ہے کیونکہ یہ ادارہ چین میں آبادی کنٹرول کرنے کے پروگرام کی حمایت کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نامی ادارے کی امداد میں کٹوتی کرکے ٹرمپ انتظامیہ اپنے وعدے پر عملدرآمد کررہی ہے۔2017کے بجٹ میں اس کی امداد میں 32.5ملین کمی ہوگی۔یہ فنڈ امریکہ کے بین الاقوامی ترقی کے اداروں کے پروگرام کیلئے مختص کئے جائیں گے۔