Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 6وکٹوں سے جیت لیا

  کولمبو..... سری لنکا نے اوپنر کوشل پریرا کے شاندار 77رنز کی بدولت پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 155رنز بنائے تھے جواب میں سری لنکا نے 18.5اوورز میں 4وکٹیں گنوا کر 158رنز بنالئے۔ پریرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے سومیہ سرکار ، مصدق حسین اور محمود اللہ کے بالترتیب 29،34، 31رنز کی بدولت 6وکٹوں پر 155 رنز بناپائی۔سری لنکا کی جانب سے میلنگا نے 2وکٹیں لیں جبکہ سنجایا، گونارتنے اور پرسنا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا کے کوشل پریرا نے 77رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔تھرنگا 24 اورگونارتنے 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ پرسنا نے 22رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشرفی مرتضیٰ 2 اور تسکین احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ سری لنکا نے سیریز میں0-1کی برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین نے اس میچ سے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کاآغاز کیا۔

شیئر: