کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اپنی ٹیم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مسلسل پانچ شکستوں پر اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ کے دوران دل براداشتہ نظر آئے۔
کراچی کنگز کے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے بابر اعظم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں جن میں ان کی آنکھوں میں پانی واضح نظر آرہا ہے۔
سوشل میڈٰیا صارفین اس موقع پر بابر اعظم کی دلجوئی کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں اور ان کے دلبراشتہ ہونے پر خود بھی افسردہ نظر آرہے ہیں۔
سحرش خان نامی صارف نے بابر اعظم کی وائرل ہونے والی تصاویر کو ’دل توڑنے والے‘ مناظر قرار دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’آپ کا وقت پھر آئے گا۔ آپ پھر ابھریں گے۔‘
شیراز خان نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ’اگر ٹیم اچھی نہ ہو تو ایک بہترین کپتان بھی اکیلے کچھ نہیں کرسکتا۔‘
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کوئی بات نہیں بابر اعظم انشااللہ اگلا پی ایس ایل کراچی کا ہوگا۔‘
کراچی میں کنگز کے پرستاروں نے بھی مسلسل ہار کے باوجود ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین کو بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
#Karachi loves you @babarazam258
Tum jeeto ya haro, hum sab saath hain #HBLPSL #LevelHai pic.twitter.com/eO0p30mZ8s
— Sana Afridi (@afridi792) February 7, 2022
میاں عمر نامی صارف نے لکھا کہ ’میں دہراتا ہوں بابر اعظم ایک بہتر ٹیم کے مستحق ہیں۔‘
لیکن کراچی کنگز کی ہار پر صرف بابر اعظم ہی نہیں روئے بلکہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے باہر ان کے پرستار بھی روئے۔
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں بابر اعظم کے نام کی شرٹ پہنے ان کے ایک فین روتے ہوئے نظر آئے۔
ان کے فین کا کہنا تھا کہ ’مجھے بڑا افسوس ہورہا ہے، مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے۔‘
’میں بابر سے محبت کرتا ہوں، وہ پاکستان کا کپتان ہے، میری ہمدردیاں اور حمایت بابر کے ساتھ رہیں گی۔‘
Babar Azam's fan saddened after Karachi's back to back defeat in PSL 7.#BabarAzam #Karachi pic.twitter.com/vyKgBuj4Vb
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) February 6, 2022
اس سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے دو دن قبل اپنی ایک ٹویٹ میں ٹیم کے فینز سے معذرت بھی کی تھی۔