ریاض میں لیپ کانفرنس، ھروب کن صورتوں میں، بلیک لسٹ ہونے والے واپس آسکتے ہیں کے علاوہ گزشتہ ہفتے کی ویڈیوز
کنگ عبدالعزیزاونٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کی سرپرستی کی ۔اختتامی تقریب بدھ کو کیمل کلب میں منعقد ہوئی ۔
کیا بلیک لسٹ ہونے والے غیرملکی ۔۔۔۔:کیا بلیک لسٹ ہونے والے غیرملکی سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟
کارکن کا ہروب کن صورتوں میں فائل کیا جا سکتا ہے؟: ایک شخص نے ہروب کے حوالے سے دریافت کیا کہ ’خروج و عودہ ویزے پر گئے تھے کورونا کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا کمپنی ’ہروب‘ فائل کر سکتی ہے؟ کیونکہ سننے میں یہ آ رہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ہروب لگا دیا جائے گا اگر ایسا ہوا تو ہمارے حقوق کا کیا ہوگا؟
شمشیر زنی کے مقابلے میں سعودی ٹیم کی شرکت:رومانیہ میں شمشیرزنی کے مقابلوں میں سعودی ٹیم نے شرکت کی ہے جس کا مقابلہ اٹلی کی ٹیم سے ہوا ہے ۔
پیدل چلنے والوں کےلیے رنگین ٹریک:مدینہ منورہ میونسپلٹی کے زیر سرپرستی رہائشیوں کے تعاون سے پیدل چلنے والوں کےلیے رنگین ٹریک تیار کیا گیا ہے ۔
ریاض میں تین روزہ لیپ کانفرنس جاری:ریاض فرنٹ ایکسپو سینٹر میں تین روزہ لیپ کانفرنس جاری ہے جس میں مختلف ممالک کی آئی ٹی کمپنیوں نے شرکت کی جہاں پر مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ۔ تین فروری کو کانفرنس کا آخری دن ہے ۔
او پی ایف کی ممبر شپ کیسے حاصل کریں؟:اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن(اوپی ایف) کی ممبر شپ کیسے حاصل کریں اور اس کے فوائد کیا ہیں؟
العلا میں بین الاقوامی سائیکل ریس:العلا میں بین الاقوامی سائیکلسٹ کے درمیان ریس منعقد ہوئی ۔ العلا کے تاریخی شہر سے اس کا آغاز ہوا اور وہی اس کا نقطہ اختتام بھی تھا۔