Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوائے روٹ سے تعلقات شاندار رہیں گے، ایلسٹر کک

لندن.. انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے یقین ظاہر کیا ہے کہ نئے کپتان جوائے روٹ کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی شاندار رہیں گے۔ انہوں نے اپنے جانشین کو یقین دلایا کہ وہ بھرپور تعاون کریں گے۔ ایلسٹر کک کو 2012 ءمیں انگلش ٹیم کا کپتان مقر ر کیاگیا تھا لیکن انہوں نے ہند کے ساتھ5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 4-0 ہارنے کے بعد فروری میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ جوائے روٹ کو کپتان بنایاگیا تھا جنہوں نے 6 جولائی کو لارڈز میں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی مرتبہ کپتانی کی تھی۔ سابق کپتان ایلسٹر کک نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹیم میں واپسی انتہائی پرسکون ہوگی ۔ رنز بناتا رہونگا اور انگلینڈ کو میچ فتوحات میں اپنا کردار ادا کرونگا۔
 

 

شیئر: