کولمبو... بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کیخلاف یہ میری آخری ٹی 20 سیریز ہوگی۔ بی سی بی ، اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 15,16 سال تک مجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔ مشرفی مرتضیٰ نے اب تک 52 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور 37.56 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کے فرائض انجام دیئے، جن میں سے 26 میچز میں ان کی ٹیم فاتح رہی۔ وہ بنگلہ یش آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز میں ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔