ممبئی ...بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ میں8 افتتاحی تقاریب ہونگی ۔ اندور 6 سال بعد میچز کی میزبانی کرےگا۔ اس نے آخری مرتبہ 2011ءمیں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی۔ دفاعی چیمپیئن سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کرےگی۔ ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا ۔ 10مقامات 47 روزہ جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے 7میچز ہوم گراونڈ جبکہ باقی 7میچز مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ راجیوگاندھی انٹرنیشنل ا سٹیڈیم 21 مئی کو 2ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کرےگا ۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپر جائنٹ رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزر حیدرآباد شامل ہیں دوسری جانب ایونٹ میں 8افتتاحی تقاریب ہونگی ۔ ہر ٹیم کے ہوم گراونڈ پر افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوگا۔