Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیوشن پر مجبور کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی

لکھنو ....یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری کالجوں کے ایسے اساتذہ کے خلاف کارروائی کریں جو طلباء کو ٹیوشن لینے پر مجبور کردیں۔ بی جے پی حکومت نے ریاست کے تعلیمی نظام کو صاف ستھرا کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔ ادھر پولیس نے حال ہی میں دسویں اور بارہویں کلاسوں کے امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کے واقعات میں بلیک لسٹ کئے جانے والے امتحانی مراکز کے حکام کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقاتوںمیں سخت فیصلے کئے۔ اور عندیہ دیا کہ وہ ایک آرڈیننس لائیں گے جن کے تحت ان نجی اسکولوں کی نگرانی کی جائیگی جو طلباء سے بھاری فیسیں وصول کررہے ہیں۔

شیئر: