Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی مظاہرین نے مصر جانے والی تجارتی شاہراہ بلاک کر دی 

پورٹ سوڈان کے لیے کارگو سروس بھی معطل ہوگئی ہے( فوٹو، سبق نیوز)
سوڈان کے سیکڑوں ٹرک ڈرائیوروں نے مصر جانے والی تجارتی  شاہراہ بند کردی۔ سوڈان سے مصر کے لیے برآمدات کا سلسلہ معطل ہوگیا۔
اونٹوں اور دیگر مویشیوں کی برآمد بھی متاثر ہوگئی۔ سوڈانی مظاہرین  نے فوج سے برہمی کے اظہار کے لیے شاہراہ بند کی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مظاہرین میں شامل شریف حسین نے کہا کہ  نوجوان احتجاجی مظاہروں، جلسوں، جلوسوں، راستوں کی بندشوں اور شور و ہنگامہ کرکے اپنے خواب پورا کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین سے ہمدردی رکھنے والوں میں تاجر بھی شامل ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند کرنے سے انہیں نقصان ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ مصری ڈرائیور سوڈان میں نقل و حمل کے کاروبار پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ اندرونی پابندیوں کی وجہ سے مویشیوں کی برآمدات معطل ہورہی ہے خصوصا اونٹ برآمد نہیں کیے جاسکتے جس سے سوڈانی تاجروں کو اچھا خاصا منافع ملتا ہے۔ اس طرح شاہراہ بند کرنے کا اصل نقصان سوڈانی تاجروں کو ہی ہورہا ہے۔ 
سوڈانی مظاہرین نے وہ شاہراہ بند کی ہے جسے ’شریان الشمال‘ (شمال کی شہ رگ) کہا جاتا ہے۔ حکومت نے کاشتکاروں پر بجلی کا نرخ نامہ بڑھا دیا تھا جس سے وہ ناراض ہیں۔ کئی ہفتوں سے احتجاجی مظاہرے چل رہے ہیں۔ پورٹ سوڈان کے لیے کارگو سروس بھی معطل ہوگئی ہے۔ پورٹ سوڈان ملک کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے۔ گزشتہ برس کے آخر سے یہ علاقہ متاثر ہے۔  

شیئر: