Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بعض ممالک میں کورونا کی نئی شکلیں سامنے آرہی ہیں‘

مملکت میں کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 92 لاکھ خوراکیں دی جاچکی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کےمعاون سیکریٹری صحت ڈاکٹرعبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ’ ایسے ممالک جہاں ویکسین لگوانے والوں کی شرح زیادہ ہے وہاں بتدریج کورونا ایس او پیز ختم ہو جائیں گی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ عسیری نے کہا کہ ’تشویش کی بات یہ ہے کہ ایسے ممالک جہاں ویکسین لگوانے والوں کا تناسب کم ہے وہاں وائرس کی نئی شکلیں اور صورتیں جنم لے رہی ہیں‘۔
انہو نے کہا کہ ’کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی رجحان یہی تھا کہ عقل اور سائنس کی بات سنی جائے، اسی پرعمل کیا جا رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے اس سے قبل بتایا تھا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 92 لاکھ 21 ہزار 446 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔  90 لاکھ بوسٹر ڈوز جبکہ پہلی خوراک 2 کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار اور دوسری خوراک 2 کروڑ  38 لاکھ دی گئی ہیں۔

شیئر: