سلطنت عمان نے جامع مساجد میں پچاس فیصد تک کی گنجائش کے ساتھ جمعے کی نماز بحال کی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے جامع مساجد میں جمعے کی نماز معطل کردی گئی تھی۔
عمانی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ گیارہ فروری کو سلطنت عمان کی جامع مساجد میں جمعے کی نماز ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ادا کی گئی۔
وزارت اوقاف و مذہبی امور نے وزارت صحت کے تعاون سے جامع مساجد میں حاضری کے ضوابط مقررکیے تھے، ان پرعمل درآمد کرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عمان کی اعلی کمیٹی نے 22 جنوری 2022 کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پورے ملک میں نئےاحتیاطی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔