Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف بیماریوں میں مبتلا بچہ گھڑ سواری سے صحتیاب، قد بھی بڑھ گیا

عزام ایک عرصے سے مختلف امراض میں مبتلا تھا (فوٹو عاجل)
مختلف بیماریوں میں مبتلا ایک بچے عزام کے لیے گھڑ سواری مفید ثابت ہوئی ہے۔ اسے متعدد امراض سے نہ صرف نجات مل گئی بلکہ اس کا قد بھی بڑھ گیا ہے۔
عاجل نیوز نے سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کے حوالےسے بتایا کہ حفرالباطن کا رہائشی سعودی بچہ عزام ایک عرصے سے مختلف امراض میں مبتلا تھا، ان کو مسلسل ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے۔ 
عزام کے والد نے بتایا کہ ’کسی واقف کے مشورے سے بچے کو گھڑ سواری کے کلب میں داخل کرایا تاکہ اس کی صحت بہتر ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ 6 ماہ سےعزام کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے بلکہ اس کے قد میں بھی 8 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔‘
عزام کے والد کا کہنا تھا کہ ’گھڑ سواری کافی مفید ثابت ہوئی۔ اس سے بچے کی شخصیت پر بھی مثبت اثرات پڑے ہیں۔‘
اس بارے میں عزام نے بتایا کہ ’گھڑ سواری سے کافی سکون ملتا ہے۔ محسوس کرتا ہوں کہ میرے اندر خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔‘

 

شیئر: