Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیارہ مشتری سنیچر کی شب زمین سے قریب ہوگا

  ریاض..... ماہر فلکیات انجینیئر محمد شوکت نے کہا ہے کہ  ہفتے کی نصف شب سے لیکر اتوار کے طلوع سحر تک مشتری سیارہ ، زمین سے قریب ہوجائیگا۔ سبق نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے انجینیئر شوکت نے مزید بتایا کہ مشتری او ر زمین کی مسافت ایک اندازے کے مطابق666ملین کلو میٹر ہوگی جو اس سال میں سب سے قریب ترین مسافت ریکارڈ کی جائیگی۔عام طور پر مشتری سیارہ اس وقت زمین کے قریب ہوتا ہے جب سورج ، زمین اور مشتری ایک لائن میں آجائیں۔ اس صورت میں مشتری اور سورج ایک دوسرے کے مقابل آتے ہیں جب سورج مغرب کی سمت میں غروب ہوتا ہے تو سیارہ مشتری مشرق کی سمت سے دیکھا جاسکے گا۔ یہ منظر سنیچر کی رات نصف شب سے لیکر اتوار کی فجر تک دیکھا جاسکتا ہے۔ انجینیئر شوکت نے کہا کہ مشتری کا زمین سے قرب سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے۔ یہ تقابل گزشتہ برس 2016ء مارچ میں دیکھا گیا تھا اورآئندہ سال مئی 2018ءمیں مشتری زمین سے قریب ہوگا۔

شیئر: