سعودی عرب میں ہم وطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر مصری کو جدہ میں سزائے موت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ مصری شہری حسن شحات عبدالحق احمد نےاپنے ہموطن سعید ابراہیم مصطفی علی کو چھری سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
مصری شہری حسن احمد واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی اور کیس فوجداری عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنا ئی تھی۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کردیا تھا جسے پیر کو نافذ کردیا گیا۔