ریاض ایئر پورٹ میں آگ کا سائرن غلطی سے چل گیا
ریاض: ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے 5ویں ٹرمنل میں آگ کا سائرن غلطی سے چلایا گیا تھا۔ایئر پورٹ انتظامیہ کے اعلی عہدے دار نے بتایا کہ اہلکار نے غلطی سے سائرن کا بٹن دبایا تھا جس کے باعث ٹرمنل میں مسافروں اور عملے سے خالی کروایا گیا تاہم جب حقیقت حال کا علم ہوا تو ٹرمنل میں سفری کارروائیاں معمول کے مطابق آگئیں۔ ذمہ دار نے بتایا کہ گوکہ سائرن غلطی سے دب گیا تھا تاہم اس کا فائدہ یہ ہوا کہ انتظامیہ کو اطمینان ہوگیا کہ سسٹم صحیح طور پر کام کر رہا ہے اور ہنگامی حالت میں ٹرمنل کو ریکارڈ وقت میں خالی کرویا جاسکتا ہے۔