Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونود کھنہ کو کینسر، اسپتال میں داخل

ممبئی۔۔۔۔اداکار ونود کھنہ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں پتے کا کینسر ہوگیا ہے تاہم ان کے خاندان والوں نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔ جمعرات کو ونود کے اہلخانہ کے ساتھ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ انتہائی کمزور نظر آرہے ہیں۔تصاویر دیکھ کر لوگوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تصویر اسپتال میں اتاری گئی تھی جب اسپتال کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے ۔ ونود گورداس پور سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ انہیں پچھلے جمعہ کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر ان کی فیملی کی درخواست پر ان کی صحت کے بارے میں بتانے سے گریزاں ہیں تاہم ان کے صاحبزادے راہول کھنہ نے کہا کہ ان کے والد ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں۔ان کی حالت بہتر ہورہی ہے اور جلد گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔تصویر میں ونود کھنہ اسپتال کے کپڑوں میں نظر آرہے ہیں۔اس سال فروری میں گورداس پور میں پریس کانفرنس میں ونود نے خود اعتراف کیا تھا کہ انہیں کینسر ہوگیا ہے۔

شیئر: