Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب اور حجہ میں حوثیوں کے اہداف پر حملے

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 14 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 17 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران  14 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
قبل ازیں یمن کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا تھا کہ اس نے صنعا میں حوثیوں کے کمیونیکیشن سنٹر کو تباہ کر دیا ہے، جہاں سے ڈرونز کو کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق اتحاد کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس کی سیریز میں کہا گیا کہ کمیونیکیشن سینٹر یمن کے دارالحکومت میں وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی کی وزارت میں قائم کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں یمن کے لیے امریکہ کےخصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا یمن میں امن کوششوں میں بنیادی رکاوٹ ہے۔

شیئر: