امارات: گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹوں کی آن لائن نیلامی
ابوظبی: ابوظبی پولیس نے سو نمایاں نمبر پلیٹوں پر آن لائن نیلامی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پلیٹ نمبر5 کی نیلامی 27لاکھ درہم میں ہوئی۔ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ نیلامی میں رکھی گئی پلیٹ نمبر 22،999،1515اورپلیٹ نمبر100 کے بارے میں توقع ہے کہ وہ بھی لاکھوں میں فروخت ہوگی۔ آن لائن نیلامی ہفتہ تک جاری رہے گی۔