Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مطلع ابر آلود، مسجد الحرام میں ہلکی بارش

’جدہ  کے علاوہ ثول اور رابغ میں دوپہر تین بجے تک بادل چھائے رہیں گے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ سمیت قرب و جوار کے شہروں میں آج ہفتے کو مطلع ابر آلود ہے جبکہ شہر کے بعض محلوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جدہ  کے علاوہ ثول اور رابغ میں دوپہر تین بجے تک بادل چھائے رہیں گے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچیں موجیں اٹھیں گی‘۔
ادھر مکہ مکرمہ میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ مسجد الحرام سمیت سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں فلکی حساب کے اعتبار سے 7 مارچ کو موسم سرما ختم ہوجائے گا‘۔
انہوں ن کہا ہے کہ ’وسطی اور شمالی علاقوں کے رہائشی رات کے وقت ہلکی سردی محسوس کریں گے جبکہ باقی علاقوں میں گرم کپڑے پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’آج ہفتے کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ ، تبوک، شمالی حدود اور حائل کے علاوہ ریاض ریجنوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: