Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شہزادہ نایف امن ایوارڈ عطا کیا گیا

ریاض ( واس ) عرب وزراء داخلہ کونسل کی جانب سے شہزادہ نایف امن ایوارڈ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عطا کیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن علی کومان نے کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سےمسئلہ فلسطین کیلئے مثالی تعاون اور خطے میں قیام امن کے لئے کی جانے والی مثالی کوشش پر انہیں اول درجے کا یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عالم اسلام کے لئے مثالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

شیئر: