سعودی عرب میں انسداد تجارتی پردہ پوشی ’تسترتجاری‘ کی اصلاح کے لیے دی جانے والی مہلت کے خاتمے کے بعد مملکت کے مختلف ریجنز میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انسداد تجارتی پردہ پوشی کی قومی کمیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمارکیٹوں کی ایک ویڈیواپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تجارتی پردہ پوشی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ساتھ ہی بازاروں میں بیشتر دکانیں بند ہیں۔
انسداد تجارتی پردہ پوشی پروگرام میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی بند دکانوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ دکانیں اورکمرشل ادارے تجارتی پردہ پوشی کا گڑھ تھے جہاں دھوکہ دہی اور جعلی اشیا کی فروخت کا کاروبارکیا جاتا تھا۔
"برنامج مكافحة التستر" ينشر إغلاق منشآت ارتكبت جريمة التستر التجاري.https://t.co/A001EvtL0L#واس_عام pic.twitter.com/V7zpg5qgBD
— واس العام (@SPAregions) February 19, 2022