سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن سے مزید 873 بارودی سرنگوں کا صفایا
یمن سے اب تک 3 لاکھ سے زائد بارودی سرنگوں کو صفایا کیا جا چکا ہے۔ فوٹو واس
یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے سعودی پروجیکٹ نے فروری کے تیسرے ہفتے میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی مزید 873 بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اعدادوشمار سے واضح کیا گیا ہے کہ ان بارودی سرنگوں میں 60 اینٹی پرسنل، 657 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں شامل ہیں جب کہ اس کے علاوہ 93 دیگر قسم کا باروناکارہ بنایا گیا جب کہ ان میں 63 میں مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد شامل تھا۔
یمن میں جاری یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے کیے گئے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
یمن کے مختلف علاقوں عدن، مارب، جوف، شبوا، طائز، حدیدہ، لحیج، صنعاء، البیضاء، الضحی اور صعدہ میں بھی بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری کئے جانے والے مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں سے 3 لاکھ 21 ہزار 431 بارودی سرنگوں کو صفایا کیا جا چکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب بارہ لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جس کے باعث مختلف حادثات میں اب تک سینکڑوں معصوم شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں۔