نئی دہلی۔۔۔۔۔ٹی وی سیریل ’’سپنے سہانے لڑکپن کے‘‘میں اہم کردار ادا کرنیوالی مہیمامکوانا نے تھوڑے وقت ہی میں ٹی وی انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا لی۔ وہ جب 4ماہ کی تھیں تب ان کے والد فوت ہوگئے تھے۔ اس کے بعد وہ ایک جھونپڑپٹی میں رہتی رہیں اور 15سال جدوجہد کرتی رہیں۔ ڈراموں میں کام ملنے کے 2سال بعد 2015میں انہوں نے ممبئی میں نیا مکان خرید لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤدیکھے۔ 13سال کی عمر میں اداکاری شروع کردی تھی لیکن اس شعبے میں شناخت بنانا آسا نہیں مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں نے 500سے زیادہ انٹرویوز دیئے لیکن مجھے مسترد کیا جاتا رہا۔کئی بار ناکام ہونے کے بعد میں نے اداکاری کا خواب چھوڑ دیا تھالیکن ماں نے مجھے تحریک دی جس سے میرا حوصلہ بڑھا۔ میں نے کسی گاڈ فادر کے بغیر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔