Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ کے ھسپتال میں یوم تاسیس پر پہلی بچی کی ولادت

وزارت صحت نے بچی کی ولادت کی اطلاع ٹوئٹر پر دی ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت صحت)
سعودی عرب کی بیشہ کمشنری کے زچہ بچہ ہسپتال میں مملکت کے یوم تاسیس پر کے آغاز پر منگل کو صبح سویرے پہلی بچی کی ولادت ہوئی جس کا نام میرال رکھا گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے ٹویٹ کیا یوم تاسیس پر منگل کو صبح سویرے مملکت میں سب سے پہلی بچی بیشہ کمشنری کے زچہ بچہ ہسپتال میں پیدا ہوئی ہے۔ میرال کوخوش آمدید کہتے ہیں۔
دعا ہے اللہ اسے اسے امن و امان سے مالا مال وطن عزیز میں صحت و عافیت کی دولت سے ہمیشہ نوازتا رہے۔ 
وزارت صحت نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ’وطن کی صحت انسان کی صحت میں مضمر‘ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں منگل 22 فروری کو یوم تاسیس منا یا جا رہا ہے۔ 
 شاہی فرمان کے ذریعے جنوری 2022 کو کہا گیا تھا کہ ہر سال 22 فروری کو سعودی ریاست کے قیام کی سالگرہ ’یوم تاسیس‘ کے نام سے منائی جائے  گی۔ 

شیئر: