Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشامد کی سیاست برداشت نہیں کرونگا، آدتیہ ناتھ

لکھنؤ۔۔۔وزیر اعلیٰ یوپی آدتیہ ناتھ یوگی نے کہا کہ بدعنوانی، لاقانونیت، ذات برادری اور خوشامدی سیاست برداشت نہیں کرونگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری افسران کے اجتماعی تبادلے کے خلاف ہوں۔ میری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ سرکاری افسران عوام کی خدمت کریں۔ہم نے انتخابات کے دوران جو بھی وعدے کئے انہیں پورا کیا جائے گا۔بلاوجہ اخراجات کے بجائے وسائل میں اضافہ کرینگے۔ اسی لئے میں نے وی آئی پیز کے ہوٹرکلچرکے خاتمے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے 36ہزار کروڑ کے قرضے معاف کئے اور غیر ضروری اخراجات ختم کرکے وسائل فراہم کرینگے۔ بینکوں کو 4سے 5اقساط میں قرضے واپس کئے جائیں گے۔ بیوروکریسی میں اچھے لوگ بھی ہیں جنہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیالیکن ہم ان سے کام لیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیر اعلیٰ بنانے کا خیال میرا اپنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کی صورتحال بہتر بنائی جائیگی اور نرسری سے ہی انگریزی تعلیم شروع کی جائے گی۔

شیئر: