امریکہ نے ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی ہیں جسے ایران کے پاسداران انقلاب اور ایک حوثی فنانسر چلا رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق امریکہ محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے حوثی ملیشیا کو کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ فنڈز حوثیوں کے حملوں کی سپورٹ کےلیے استعمال ہوئے ہیں‘۔