اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ تمام فریق شام کے مسئلے کا پر امن حل تلاش کریں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کا رکن ہے اور ان ہتھیاروں کے استعمال کا مخالف ہے۔ کسی کی طرف سے بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شام کے عوام نے بے پناہ مصائب کا سامنا کیا ہے۔ تمام فریق مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔