Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : ملک کی سب سے بڑی اسپورٹس سٹی تعمیر ہوگی

ریاض: ریاض کے جنوبی مغرب میں القدیہ نامی علاقہ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی اسپورٹس، ثقافتی اور تفریحی سٹی تعمیر کی جائے گی۔ اپورٹس سٹی کا کل رقبہ 334کلو میٹر ہوگا۔ نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے منظوری دیدی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ولی عہد اور سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر سعودی وژن2030 کی روح کے مطابق ہے۔ اس سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات کے علاوہ نئی اسامیاں بھی پیدا ہوں گی۔اسپورٹس سٹی کا سنگ بنیاد 2018 میں رکھا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: